• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: 8 گھنٹے کے بعد بھی ملازمت کرنیوالا نوجوان چل بسا

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چین میں ضرورت سے زائد کام کے دباؤ کے باعث 32 سالہ نوجوان پروگرامر اچانک چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرامر کی اچانک موت کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان کی وفات کے 8 گھنٹے بعد بھی دفتر کی جانب سے اسے ایک نیا اور فوری کام سونپ دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤ گوانگ ہوئی نامی چینی پروگرامر نومبر 2025ء میں انتقال کر گیا تھا۔

ان کی اہلیہ کے مطابق جس دن گاؤ گوانگ کی موت ہوئی، اس دن صبح سویرے بیدار ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ طبیعت ٹھیک محسوس نہیں ہو رہی، البتہ انہیں بیٹھنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی کچھ کام بھی نمٹانا ہے۔

اہلیہ کے مطابق کچھ ہی دیر بعد گاؤ گوانگ کی حالت مزید بگڑ گئی، انہیں دل کا دورہ پڑا اور اسپتال لے جاتے ہوئے وہ بے ہوش ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن اسپتال نے اسی روز دوپہر میں گاؤ گوانگ کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ اچانک دل کا دورہ تھا، جس کا تعلق ممکنہ طور پر حد سے زیادہ کام سے ہو سکتا ہے۔

اس واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید