• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کاروباری رنجش پر نوجوان کا قتل، ملزم کو 37 سال قید کی سزا

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 37 سال قید کی سزا سنا دی گئی اور ملزم پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت میں کاروباری رنجش کی بنیاد پر نوجوان کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم بشیر احمد کو 37 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

جرمانہ بطور معاوضہ مقتول کے لواحقین کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزم کو قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت سزائیں سنائیں۔ 

پراسیکیوشن کے مطابق واقعہ اگست 2024 میں جونیجو ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔ پراسیکیویشن کے مطابق مقتول کے بھائی نے 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ 

مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اسلحے اور لاٹھیوں سے حملہ کیا، مدعی کا چھوٹا بھائی نور اللہ حملے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق سزا پانے والے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 

عدالت نے کہا ملزم کے خلاف چشم دید گواہان بھی موجود ہیں، استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ 

عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیا، ملزمان کے خلاف تھانہ بلوچ کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید