• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے 2 سال بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھول دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیل نے دو سال بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھول دی۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے مخصوص تعداد میں فلسطینیوں کو غزہ آنے جانے کی اجازت دی گئی۔ 

ادھر مصری سرحدی حکام نے کہا کہ آج رفح کراسنگ سے 150 فلسطینی غزہ سے مصر آسکتے ہیں۔ 

مصری حکام نے کہا رفح کراسنگ سے آج 50 فلسطینیوں کو غزہ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اس سے پہلے آج رفح کراسنگ سے صرف 50 فلسطینیوں کے آنے اور جانے کی اطلاعات تھیں، رفح کراسنگ یومیہ صرف 6 گھنٹے کے لیے کھولے جانے کی اطلاعات ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مئی 2024 میں رفح کراسنگ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید