بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ نینا گپتا نے اپنی ابتدائی فلمی زندگی کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی پہلی فلم ساتھ ساتھ (1982) ان کے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔
فلم ساتھ ساتھ میں انہوں نے ایک چشمہ لگائے ہوئے، سب کچھ جاننے والی لڑکی کا کردار ادا کیا۔ فلم میں فاروق شیخ، دیپتی نول اور ستیش شاہ بھی شامل تھے۔ اگرچہ فلم سپر ہٹ ہوئی اور ان کا کردار پسند کیا گیا لیکن نینا کے مطابق اس کردار نے ان کی امیج کو ایسا بنا دیا کہ فلم سازوں نے انہیں ہیروئن کے طور پر دیکھنا چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ میں نے ’ساتھ ساتھ‘ کی۔ فلم اتنی بڑی ہٹ ہوئی کہ مجھے لگا میں کامیاب ہوگئی ہوں۔ پریمیئر پر گرش کرناڈ، جو مجھے این ایس ڈی سے جانتے تھے وہ آئے اور کہا، ’اب تم ختم ہو گئی ہو، تمہیں کبھی ہیروئن کا رول نہیں ملے گا‘، اور بالکل ایسا ہی ہوا۔
نینا گپتا نے خاص طور پر نئی اداکاراؤں کو نصیحت کی کہ کیریئر کے آغاز میں کامیڈی فلمیں نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایک بار اگر آپ کامیڈی کر لیں تو لوگ آپ کو ہیروئن کے طور پر سوچ ہی نہیں پاتے۔ مجھے کم از کم 8 ایسے رول ملے۔