• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بلاگر نے سم کارڈز میں سے 16 تولے سونا نکال لیا

فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا 

چین کے ایک شہری نے سم کارڈز میں سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سم کارڈز کو عام طور پر موبائل فون کنیکٹیویٹی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور بلاگر نے ان سے بھاری مقدار میں سونا برآمد کرنے کا دعویٰ کر کے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔


چینی بلاگر نے اپنے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے جو کہ وائرل ہو گئی ہے۔

چینی بلاگر نے بتایا ہے کہ میں نے سم کارڈ کی چپس اور دیگر الیکٹرانک پرزوں سے تقریباً ساڑھے 16 تولے سونا نکالا ہے جس کی قیمت 84 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

چینی بلاگر نے دعویٰ کیا کہ میں نے سونا اکٹھا کرنے کے لیے پیچیدہ کیمیائی اور تکنیکی عمل کا استعمال کیا۔

چینی بلاگر نے یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے صرف سم کارڈز پر ہی انحصار نہیں کیا بلکہ ٹیلی کمیونیکیشن کے دیگر آلات میں ملنے والی گولڈ پلیٹڈ چپس کو بھی سونا نکالنے کے لیے استعمال کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید