• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گھر شخص کو چاولوں میں ہڈیاں ملا کر دینا سوشل میڈیا انفلوئنسر کو مہنگا پڑ گیا

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

ملائیشیا کی ایک عدالت نے 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر تانگ سی لک پر 12ہزار 800 ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تانگ سی لک نے ملائیشیا کے کمیونیکیشنز اینڈ ملٹی میڈیا ایکٹ 1998ء کے تحت جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے جان بوجھ کر انتہائی جارحانہ مواد بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا جرم قبول کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جج زلینہ صفی نے جرمانہ ادا نہ کرنے پر تانگ سی لک کو 4 ماہ قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تانگ سی لک نے عدالت کا فیصلہ سامنے آنے کے فوراً بعد جرمانہ ادا کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تانگ سی لک نے عدالت کی جانب سے جرمانہ عائد ہونے پر اپنے اقدام پر پچھتاوے کا اظہار بھی کیا اور معافی بھی مانگی۔

واضح رہے کہ تانگ سی لک نے 3 اگست 2025 ء کو چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈوئین پر ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور پھر ملائیشین سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اس وائرل ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وائرل ویڈیو میں 3 لڑکوں کو تلی ہوئی چکن کھاتے ہوئے ساتھ یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ہڈیوں کو پھینکنے سے یہ ضائع  ہو جائیں گی۔

چکن کھانے کے بعد لڑکوں نے چکن کی ہڈیوں کو چاولوں میں ڈال کر پیک کیا اور اسے ایک بے گھر شخص کو کھانے کے لیے دے دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید