یورپی یونین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق ای یو وزرائے خارجہ نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
ای یو خارجہ پالیسی چیف کاجا کلاس نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے حوالے سے فیصلہ کن پیش رفت کرلی ہے۔
ایک بیان میں کاجا کلاس نے کہا کہ جبر کو جوابدہ کیے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، جو حکومت اپنے ہزاروں لوگوں کو قتل کرتی ہے وہ اپنی تباہی کی طرف بڑھتی ہے۔
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ اور عناد پر مبنی ہے، یورپی یونین کا غیرمنطقی اقدام بلاشبہ امریکا اور اسرائیل کی غیرانسانی پالیسیوں کی اندھی تابعداری ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔