آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کو کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز نے کشمیر کاز کے لیے بڑا اور نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز کے صدر راجہ زیب خان، سیکریٹری جنرل راجہ فاروق حیدر، نائب صدر راجہ قمر،زیب اور دیگر عہدیداروں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر مشترکہ بیان جاری کیا۔
انھوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی موثر نمائندگی کی اور مسلہ کشمیر کو اجاگر کیا، وہ متعدد دفعہ نیدرلینڈز بھی تشریف لائے اور کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز کے عہدیداروں کے ساتھ ڈچ وزارت خارجہ، ڈچ پارلیمنٹیرینز اور وزراء سے ملاقاتیں کیں۔
انھوں نے کہا کہ نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی غمزدہ ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فر مائے۔