امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نے اضافی بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ پہنچا دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ یو ایس ایس ڈیلبرٹ ڈی بلیک بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کی حدود میں داخل ہوچکا ہے ہے۔
ادھر خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں لڑاکا طیارہ بردار بحری بیڑے سمیت امریکی جنگی جہازوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ امریکا نے وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بیڑا مشرق وسطیٰ بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اگلا حملہ کہیں زیادہ بدتر ہوگا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت، جوش، واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔