• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ جنوری میں 900 مہاجرین نے انگلش چینل عبور کیا، رپورٹ

جنوری 2026 کے دوران 933 مہاجرین نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کیا، یہ تعداد 2021 کے بعد سال کے پہلے مہینے میں سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانیہ کے ہوم آفس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں 1,098 مہاجرین چینل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، جب کہ رواں سال یہ تعداد 15 فیصد کم رہی، جنوری 2024 کے مقابلے میں مہاجرین کی آمد میں 30 فیصد کمی دیکھی گئی، جب اس مہینے میں 1,335 افراد برطانیہ پہنچے تھے۔

حکام کے مطابق خراب اور طوفانی موسمی حالات مہاجرین کی آمد میں کمی کی ایک بڑی وجہ بنے، حکومت نے فرانسیسی حکام کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک 40 ہزار غیر قانونی کراسنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

ترجمان کے مطابق تقریباً 50 ہزار ایسے افراد کو حراست میں لے کر ملک بدر کیا گیا جو غیر قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کے ساتھ ہونے والے پائلٹ معاہدے کے تحت اب چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے مہاجرین کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 41,472 مہاجرین نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کیا، جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 5 ہزار زیادہ تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید