• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ……

’’آپ صبح اٹھ کر سب سے پہلے کیا کرتے ہیں؟‘‘

مجو نے اپنے دوستوں کے واٹس ایپ گروپ میں سوال کیا۔

اس نے چند روز پہلے مجھے اپنے سرکل میں شامل کیا تھا۔

لوگوں کے جوابات میں کئی چیزیں یکساں تھیں،

جیسے بیدار ہوتے ہی واٹس ایپ اسٹیٹس لگانا،

دوسروں کے اسٹیٹس چیک کرنا، گروپس کا جائزہ لینا وغیرہ۔

’’نہ تو کبھی اسٹیٹس لگایا، نہ ہی کسی کا اسٹیٹس چیک کیا۔‘‘

میں نے ٹائپ کیا۔ ’’میں تو صبح فون اٹھاتا ہی نہیں،

پہلے ڈائری لکھتا ہوں، پھر کسی کتاب کے چند ورق پڑھتا ہوں۔‘‘

میرے اس جواب پر کچھ دیر گروپ میں سناٹا طاری رہا،

پھر اچانک خاموشی ٹوٹی،

اور مجو نے مجھے گروپ سے نکال باہر کیا۔

تازہ ترین