• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ کرنے والے اہلکار اور چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار اور عباس ٹاؤن پولیس چوکی انچارج کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا ہے ، ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق عباس ٹاؤن کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ جس کی ویڈیو موصول ہوتے ہی ایس ایس پی ایسٹ نے فوری نوٹس لیا ، ہوائی فائرنگ نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ عوام کی جان و مال کیلئے سنگین خطرہ بھی ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید