• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، 6 اشتہاریو ں سمیت 21 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارلحکومت میں شہریوں ی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، سنگین جر ائم میں ملوث06مجرمان اشتہا ریو ں سمیت21جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔اس سلسلے میں تھا نہ گولڑہ، تھا نہ شالیمار، تھا نہ سمبل، تھانہ کر پا، تھا نہ ہمک، تھا نہ لو ہی بھیر، تھا نہ پھلگر اں اور تھا نہ شہزاد ٹا و¿ن پولیس ٹیموں نے15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1128گر ام آ ئس، 266گر ام ہیر وئن، 430گر ام چرس، پا نچ عددپستول معہ ایمونیشن اور چار خنجر برآمد کرلیے۔
اسلام آباد سے مزید