• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے کینیڈا کو ہرا دیا، نگیدی کے 4 شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے کینیڈا کو57 رنز سے شکست دے دی۔ ناکام ٹیم 8 وکٹ پر156رنز بناسکی۔ فاسٹ بولر لونگی نگیدی نے 31رنز دے کر چار وکٹ لئے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پیر کو احمد آباد میں جنوبی افریقا نے 4 وکٹ پر 213 رنز اسکور کیے۔ کپتان ایڈم مارکرم 59، ڈیوڈ ملر 39، ٹرسٹن اسٹبز 34 ،رائن رکلٹن 33 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 25 رنز بنائے۔ کینیڈا کے انش پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کولکتہ کےایڈن گارڈنز میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو زیر کیا ۔ مائیکل لیسک نے پانچ گیندوں پر22ناٹ آئوٹ رنز بنائے اور17رنز دے کر چار شکار کیے۔ اٹلی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ نے 4 وکٹ پر 207 رنز بنائے۔ جارج منسی نے54 گیندوں پر84رنز دو چھکوں اور13چوکوں کی مدد سے بنائے ۔ اٹلی کو آسٹریلوی نژاد مانینتی برادرز نے 73 رنز کی شراکت قائم کرکے سنبھالا۔ ہیری مانینتی 37 اور بین مانینتی 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بین مانینتی اٹلی کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔ ایک اور میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاسٹ بولر بلیسنگ مزا ربانی 16رنز دے کر تین وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ کولمبو میں 104 رنز کا ہدف زمبابوے نے 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ اوپنر برائن برینٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے، مرومانی نے 21 رنز بنائے، کپتان سکندر رضا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل ناکام ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوئی۔