• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقی خواتین پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آج آمنے سامنے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز منگل سے شروع ہوگی ۔ 2021 کے بعد پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کر رہی ہے ۔ دونوں ٹیمیں اب تک 24 ٹی 20 میچز میں مدمقابل آچکی ہیں، جن میں جنوبی افریقا کو برتری حاصل ہے۔ پیر کو پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے ہم بے خوف کرکٹ کھیلنے پر کام کر رہی ہیں، یقین ہے کہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ یہاں کی پچز تیز ہیں ، بیٹرز لطف اندوز ہو رہی ہیں ، ہماری فاسٹ بولرز بھی خوش ہیں۔ جنوبی افریقا مضبوط حریف ہے ، بہترین نتائج کی کوشش کریں گی، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں ، امید ہے انہیں اچھا تجربہ ملے گا ۔