کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رابعہ غریب نے ماسٹرز کیٹیگری میں دو گولڈ میڈلز جبکہ زینب رضوان نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا۔ رابعہ غریب نے انفرادی ٹائم ٹرائل اور انفرادی روڈ ریس میں گولڈ جیتے۔ انفرادی ٹائم ٹرائل میں 50-54 کے ایج گروپ میں ریس 24 منٹ 50 سیکنڈز میں مکمل کی۔ انفرادی روڈ ریس میں 46 اعشاریہ 8 کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 25 منٹ 50 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ ماسٹرز میں خواتین کی 50-54 ایج کیٹیگری میں رابعہ غریب واحد سائیکلسٹ تھیں ۔ خواتین کی 40-44 ایج گروپ کی روڈ سائکلنگ میں زینب رضوان 6 سائیکلسٹس میں دوسرے نمبر پر رہیں۔