• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات کے پاکستانی نژاد بیٹر کو بھارت سے واپس بھیج دیا گیا

چنئی (جنگ نیوز) ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے آغاز سے ایک دن قبل عرب امارات نے اپنے پاکستانی نژاد اوپننگ بیٹر محمد زوہیب کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھارت سے واپس بھیج دیا۔ یو اے ای کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ ڈسپلن کی خلاف وزری کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ زوہیب اب تک 16 ٹی20 میچز میں 303 رنز بنا چکے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی سے ٹیم کے ٹاپ آرڈر پر دباؤ بڑھ گیا ہے، خاص طور پر اس کے بعد کہ حال ہی میں وارم اپ میچ میں یواے ای 81 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ یواے ای کا پہلا میچ منگل کو نیو زی لینڈ کے خلاف چنئی میں ہوگا۔