• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کو اننگز کے شروع میں باؤنڈریز لگانے کی ضرورت ہے، پونٹنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور مبصر رکی پونٹنگ اور روی شاستری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بابر اعظم نے 18 گیندوں پر صرف 15 رنز اسکور کئے۔ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بیٹر 18 گیندوں پر 15 رنز بناتا ہے تو وہ نہ صرف خود دباؤ میں آتا ہے بلکہ دوسرے اینڈ پر موجود بیٹر پر بھی دباؤ بڑھا دیتا ہے، بابر کو اننگز کے آغاز میں ہی باؤنڈریز لگانے کی ضرورت ہے، ورنہ ٹیم کا مومینٹم متاثر ہو گا۔ روی شاستری نے بھی بابر پر بڑھتے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے اس مرحلے پر توقعات کا بوجھ کھلاڑی کو متاثر کرتا ہے۔ بابر کو ابتدائی گیندوں پر جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے، چاہے اس میں آؤٹ ہونے کا خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔