کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے بلوچستان بار کونسل کے بعض عہدیداروں کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر تشویش کا اظہار کرتے کرتے ہوئے کہاہےکہ مبینہ طور پر بلوچستان بار کونسل کے ایک عہدیدار کا ایک آڈیو وائس لیک ہوا جس میں وہ اپنے کسی اہل کار کو پرانی تاریخوں میں جعلی ڈاک نمبر تلاش اور خود ساختہ لیٹر تیار کرنے کی بابت ہدایات دے رہا ہے جو اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک وکیل اور معتبر منصب دار شخص کے لائسنس کو معطلی سے متعلق جعلی دستاویزات بنانے سے متعلق ہے اس وائس اور متعلقہ دونوں اشخاص جس کو فون کیا گیا ہے ان کے موبائل قبضے میں لے کر اس کی فرانزک تحقیقات کرائی جائے تاکہ بار کونسل کا تقدس پامال ہونے سے بچ سکے اور جس کا جو کردار ہے اس کو بے نقاب کیا جائے اس واقعے کے محرکات کے نتائج و حقائق سے وکلاء و عدالت عالیہ کو آگاہ کیا جائے۔