• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر: پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، 2 ملزم گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گوادر سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمانگرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا ، جبکہ چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت مزید تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق کوادر پولیس معمول کو گشت پر تھا کہ اس دوران ملزمان نعیم ولد ولی ٗ مراد بخش ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے وئے دونوں موٹرسائیکل چھیننے والے افراد کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل، ایک ٹی ٹی پستول اور آٹھ عدد زندہ کارتوس اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مزید تین موٹرسائیکلیں کی نشاندہی کی جو پولیس نے برآمد کرلی۔
کوئٹہ سے مزید