• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اسحاق بلوچ

کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے اسکواڈ گارڈ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلوچستان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جبکہ حملے میں ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کے زخمی ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان طویل عرصے سے بدامنی کا شکار ہے، جس کے باعث عام شہری بھی غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 8 اگست کے سانحے کے بعد قائم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور سفارشات پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے شہید عبدالحکیم کاکڑ کو دیانت دار اور انصاف پسند جج قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ ریاست کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ماضی کی قومی پالیسیوں پر ازسرِنو غور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کوئٹہ سے مزید