• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا سرکاری ملازمین کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ملازمین کوسہولیات فراہم کرنےکیلئےوفاقی و صوبائی محکموں میں خصوی کائونٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیااس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 2026-27 میں ٹیکس پیرز کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کرلی ہے اور اس سلسلےمیں سرکاری افسران اور ملازمین کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئےوفاقی و صوبائی محکموں میں خصوی کائونٹر قائم کئے جائیں گے جہاںملازمین کے این ٹی این اور گوشوارے جمع کرنے میں انہیں تعاون فراہم کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید