• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی بحالی کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، پشتونخوا نیپ اور جمعیت کا اتفاق

کوئٹہ(پ ر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق سینیٹر رضا محمد رضا اور جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں بلوچستان باالخصوص پشتون علاقوں میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے زیارت، ہنہ اوڑک، مستونگ اور قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل واقعات سے عوام میں خوف اور عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ملاقات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، جس میں بلوچستان میں بدامنی، دہشت گردی، شاہراہوں کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔جمعیت علماء اسلام کی جانب سے تجویز دی گئی کہ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جلد آل پارٹیز کانفرنس طلب کریں گے۔ رضا محمد رضا نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات تمام سیاسی جماعتوں سے متحد ہو کر عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید