• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا 26 جولائی کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی ، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان ، لاپتہ افراد کے مسئلے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں حکومتی و فورسز کی ناکامی کے خلاف اور عوام کی جان ومال کی تحفظ و قیام امن کیلئے 26 جولائی کو بلوچستان کوامن دو کے نام سے یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا ۔ امرائے اضلاع ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے جلسے و ریلیوں اور پریس کانفرنسز کا اہتمام کریں گے ۔ ترجمان جماعت اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام طویل عرصے سے عدم تحفظ کا شکار اور حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی ہے ۔ عوام ، تاجر ، وکلاء، طلبہ ، نوجوان ، سماجی تنظیمیں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 26 جولائی کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں جلسوں و ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے بلوچستان میں امن کے قیام اور عوامی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کریں ۔ کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ اتوار 26 جولائی شام 5 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید