• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 انسانی اسمگلروں گرفتار

لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کا انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، ایف آئی اے کی ٹیموں نے گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 10 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں علی،عبدالغفور،ممتاز علی اور عاشر ملک علی رضا،آصف اقبال،صوفی عبداللہ،خالد بھی شامل ہیں۔گرفتار انسانی اسمگلروں نے شہریوں کو اٹلی،اسپین،پرتگال،سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیائے ۔ گرفتار انسانی اسمگلرز رقم بٹور کر روپوش ہو چکے تھے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
لاہور سے مزید