لاہور(کرائم رپورٹرسے)لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس کے 34 ٹریفک اسسٹنٹس کو سینئر ٹریفک اسسٹنٹس کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو نئے رینکس لگائےتقریب میں ایس ایس پی صدر زون مقصود احمد لون اور ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز منصور الحسن نے بھی شرکت کی۔