• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منظر نامے میں تبدیلی کاامکان نہیں،نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث

لاہور(خبرنگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ عالمی منظر نامے میں تبدیلی کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ امریکہ خود امن کی خاطر پاکستان کے پاس آیا، اور ایران سے مذاکرات کئے۔امید ہے کہ جنگ آگے نہیں بڑھے گی،جو کچھ اسلام آباد میں ہوا، طویل مخالفت کے بعد یہی ممکن تھا، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کی بات درست نہیں، دونوں ممالک دوبارہ بیٹھیں گے تو زیر التوامعاملات درست ہو جائیں گے۔ خطے میں امن کی خاطر دو متحارب ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے اور اشتعال انگیزی کو روکنے کے لئے پاکستان ،سعودی عرب ، ترکیہ اورمصر نے مثبت کردار ادا کیا ہے
لاہور سے مزید