• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت، جاوید قصوری

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے حکومت کی جانب سے مقدس مہینے رمضان المبارک کے آغاز سے محض ایک ہفتہ قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بڑا وار ہے۔ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو گا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اشیائے خوردونوش سمیت روزمرہ استعمال کی تمام چیزیں مہنگی ہو جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے سے قبل قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ سحر و افطار کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز مزید متحرک ہو جائیں گے اور مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کا استحصال کریں گے۔
لاہور سے مزید