• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم سی کے شعبہ نیورو سرجری کے سربراہ کےتقررپرتحفظات

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے بیان میں بولان میڈیکل کالج بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں شعبہ نیورو سرجری کے سربراہ کے طور پر جاری شدہ نوٹیفکیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اورکہا گیا ہےکہ اور یہ غیر قانونی ہے اس میں ایک جونیئر ڈاکٹر کو بطور نگران سربراہ شعبہ نیورو سرجری بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ اسی شعبہ میں سینئر اساتذہ اور پروفیسرز موجود ہیں اگرچہ یہ جونیئر ڈاکٹر ہماری ڈاکٹروں کی کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے لیکن یہ غیر قانونی اقدام قابلِ قبول نہیں کیونکہ پرنسپل نے سرکاری قواعد، پالیسیوں، ریگولیشنز اور قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس غیر قانونی نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید