کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)شالکوٹ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او شالکوٹ خیر محمد گزشتہ شب دیگر عملےکے ہمراہ معمول کی چیکنگ کر رہے تھا کہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل سوار پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی جس کے نتیجے میں دو ملزمان محمد دین اور شوکت زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل قبضے میںلے لی جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہو گیا پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کوئٹہ پولیس کو مختلف مقدمان میں مطلوب تھے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔