کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن نے ونٹر زون مڈل اسٹینڈرڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا، چیف ایگزیکٹیوآفیسربلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزا مینیشن کمیشن کے مطابق امتحانات میں کل 56947امیدوار شریک ہوئے، جن میں 36926 طلبا اور20021طالبات شامل تھیں،ا متحانات میں 49683امیدوار کامیاب رہے، 5981 امیدواروں کو پروموٹ کیاگیا، 1283 ناکام رہے، کامیاب ہونے والوں کاتناسب98فیصد رہا، واضح رہےکہ امتحانات24نومبر کوہوئے تھے،نوئے دن میں نتائج کااعلان کیاگیا۔