کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کے روز ڈومکی ہاؤس گئے جہاں انہوں نے سابق سینیٹر مرحوم میر نبی بخش خان ڈومکی کی اہلیہ، سابق وفاقی وزیر میر حسن خان ڈومکی کی والدہ اور صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کی نانی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی بعد ازاں پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ کی رہائش گاہ بھی گئے جہاں انہوں نے ان کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ،صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔