• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایس ایس پی ٹریفک کا شہر کا دورہ

کوئٹہ( خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ایس ایس پی ٹریفک مرزا بلال حسن ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اس موقع پر عالمو چوک، لیاقت بازار، پرنس روڈ، قندہاری بازار اور میزان چوک کا معائنہ کرتے ہوئے ٹریفک، پارکنگ مسائل اور شہریوں کی آمدورفت کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ افطاری کے وقت خصوصی ٹریفک پلان پر مؤثر عمل یقینی بنایا جائے جبکہ ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق مصروف علاقوں میں اضافی نفری تعینات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے باہمی تعاون سے رمضان میں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید