• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادری زبانوں کی ترقی و ترویج مشترکہ ذمہ داری ہے، آغا حسن

کوئٹہ(این این آئی )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مادری زبانوں کی ترقی و ترویج اور فروغ کیلئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لاکر زبانوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں تحریر ‘ تقاریر میں اپنی زبانوں کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دیں بلوچوں کی چار بڑی زبانیں زبوں حالی کا شکار ہیں تمام طبقہ فکر ‘ اہل قلم و اہل ادب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچی ‘ براہوئی ‘ کھیترانی اور دہواری زبان جن کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے بولنے اورلکھنے کو اہمیت دیں مادری زبانوں کو پرائمری کی سطح پر رائج کیا جائے وہ اقوام ہی تاریخ کا حصہ رہتی ہیں جو اپنی زبان ثقافت مثبت روایات کی خاطر عملی جدوجہد کرتی ہیں اکیسویں صدی میں بلوچوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ چاروں زبانوں کی ترقی و ترویج کیلئے مسلسل جدوجہد کریں۔
کوئٹہ سے مزید