تین روز قبل صوبۂ پنجاب کے شہر بورے والا سے اغواء کی گئی کمسن بچی کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے بازیاب کروالیا۔
پولیس کے مطابق اغواء کار بچی کو ملتان میں ایک خاتون ملزمہ کو فروخت کرنے کے بعد کراچی فرار ہو گئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغواء میں ملوث ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر بردہ فروش گروہ سے ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق بچی کی بازیابی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مشتبہ گاڑی کو ٹریس کرنے کے بعد ممکن ہوئی۔