اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عید کے دن بیٹوں سے بات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے 25 سے 30 منٹ تک گفتگو کی، اس دوران بیٹوں قاسم اور سلیمان نے والد سے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف بیٹوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کے بچوں کی فون پر بات عید کے روز کروا دی جائے گی۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نائیکوپ کارڈز پر پاکستان آنے کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان میں قیام کے دوران یہاں کے قوانین پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔