• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے کرکٹر اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ کے منتظر

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

آسٹریلیا کے کرکٹر اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ کے منتظر ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو یارک میں اچھا وقت گزرا ہے، نیو یارک کے بعد اب پی ایس ایل کے لیے پاکستان جانے کا وقت ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہیں، وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 26 مارچ سے شروع ہو گی، پی ایس ایل کے لیے ٹیمیں کل سے لاہور میں اکٹھا ہونا شروع ہوں گی۔

پی ایس ایل ٹیموں کی ٹریننگ 24 مارچ سے لاہور میں شیڈولڈ کی گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید