• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ نے بھارت سمیت 40 ممالک سے مرغی اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودیہ نے بھارت سمیت 40ممالک سے مرغی اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔ عوامی صحت اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدام اٹھایا گیا، کچھ ممالک پر جزوی پابندیاں بھی برقرار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 40ممالک، جن میں بھارت بھی شامل ہے، سے مرغی اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ عوامی صحت اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ پابندیاں بعض ممالک کے لیے 2004 سے نافذ ہیں اور سعودی حکام عالمی صحت کی صورتحال کے مطابق اس فہرست کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ صحت کے معیار پر پورا اترنے والی پراسیس شدہ مرغی کی مصنوعات اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید