• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے کنیسٹ خطاب پر دنیا بھر میں شدید ردعمل، غزہ پر خاموشی تنقید کی زد میں

کراچی (نیوز ڈیسک) کنیسٹ میں نریندر مودی کے خطاب پر دنیا بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ ، غزہ پر ان کی خاموشی تنقید کی زد میں ہے۔ سوشل میڈیا پر اسرائیل سے یکجہتی کے بیان پر سوالات، صارفین نے بدترین اخلاقی تنزّل قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے، جہاں انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر زور دیا جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کا واضح ذکر نہیں کیا۔ خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی موجود تھے۔ متعدد صارفین اور سیاسی مبصرین نے الزام عائد کیا کہ مودی نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو نظر انداز کیا اور اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید سے گریز کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید