کراچی (نیوز ڈیسک) ایران سے مبینہ روابط رکھنے والے پاکستانی کو امریکا میں ٹرمپ کے قتل سازش پر مقدمے کا سامنا، نیویارک میں وفاقی جیوری کے سامنے پیشی، عمر قید تک سزا کا امکان، انتخابی مہم سے قبل امریکی سیاسی شخصیات نشانے پر ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے دعوی کیا ہے کہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک پاکستانی شہری کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ایران سے مبینہ روابط کی بنیاد پر امریکی سیاسی شخصیات، بشمول صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم اپریل 2024میں امریکا پہنچا اور جلد ہی ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا جسے وہ کرائے کے قاتلوں تک رسائی کا ذریعہ سمجھتا تھا، تاہم وہ شخص مخبر نکلا اور اس اطلاع پر ایف بی آئی نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو قاتل ظاہر کیا جنہیں ملزم نے پانچ ہزار ڈالر پیشگی رقم بھی دی۔