• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا دورہ اسرائیل، پاکستان کی سلامتی اور حکمت عملی پر اثرات

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کادورہ اسرائیل، پاکستان کی سلامتی اور حکمت عملی پر اثرات، جنگی و ٹیکنالوجی شراکت میں تیزی، اسرائیلی ہیکساگون آف الائنسز میں بھارت کی مرکزی حیثیت، پاک بھارت فضائی تصادم میں اسرائیلی ٹیکنالوجی کے استعمال نے پاکستان میں خدشات کو بڑھا دیا۔ اسلام آباد نے دفاعی حکمت عملی اورامریکا کیساتھ تعلقات مضبوط کر کے کچھ تدابیر اختیار کی ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا، تو اس سے بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی گہری اہمیت سامنے آئی، جس سے پاکستان کی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ مودی کے دورے میں دفاع، مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سائبرسیکیورٹی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ دی گئی، جبکہ اسرائیل کے ’ہیکساگون آف الائنسز‘ منصوبے میں بھارت کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے تاکہ ’ریڈیکل شیعہ اور صوفی محور‘ کے خلاف مضبوط اتحاد قائم کیا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹریٹجک حساب کتاب میں اس سے متاثر ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید