ابوظبی(سبط عارف) اماراتی کاروباری شخصیت کی 30 ملین درہم کی عمارت یتیموں کیلئے وقف۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ایک معروف اماراتی کاروباری شخصیت فرج علی بن حمودہ نے 30 ملین درہم ( 2 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی ایک عمارت یتیم بچوں کی فلاح کیلئے وقف کر دی ہے۔ یہ عطیہ یتیم بچوں کیلئے اماراتی مہم کے تحت دیا گیا ہے۔ یہ مہم ابوظبی اوقاف اتھارٹی نے شروع کی ہے ۔ یہ اتھارٹی حکومتی ادارہ ہے جو وقف املاک اور نابالغ بچوں کے اثاثے سنبھالتا ہے ۔ اس مہم کی سرپرستی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان کر رہے ہیں۔ یہ اقدام امارات میں جاری "خاندان کے سال" مہم کے ساتھ بھی منسلک ہے۔