کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نادرابلوچستان کی کھلی کچہری کا انعقاد،ہزاروں شہریوں نے آن لائن شرکت کی، فون کالز اور میسجز کے ذریعے اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست ڈی جی نادرا کے سامنے رکھےڈی جی نادرا نوید جان صاحبزادہ نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود افسران کو فوری طور پر احکامات جاری کیے کہ شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر اہم دستاویزات سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں اور ہر شکایت کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائےڈی جی نادرا نے نادرا افسران کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بدانتظامی، تاخیر، غیر ذمہ داری یا عوام سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاان کا کہنا تھا کہ نادرا ایک عوامی ادارہ ہے اور عوام کی خدمت اس کی اولین ذمہ داری ہے۔