کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کے زیر صدارت ریڈ زون سیکورٹی بنکرز اور کنکریٹ دیوار منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا اس موقع پر چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی، چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ سمیت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو ایگزیکٹو انجینئر مینٹیننس ون اویس پرویز نے منصوبے کی پیش رفت، تکنیکی پہلوؤں اور تعمیراتی مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے منصوبے کو درپیش مختلف چیلنجز، سیکورٹی خدشات اور انتظامی مسائل سے بھی آگاہ کیا جن کے باعث منصوبے کی تکمیل میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ریڈ زون کی سیکورٹی پلان کے حوالے سے واضح اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ریڈ زون ایک انتہائی حساس مقام کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط، مؤثر اور مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی بنکرز اور کنکریٹ دیوار منصوبہ نہ صرف حساس سرکاری عمارات کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔