کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کی جانب سے بنو قابل پروگرام کے لیے صوبائی ڈائریکٹر طیب فرید جدون کو 30Kv کا جنریٹر دیایہ جنریٹر پروگرام کے تحت تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے دیا گیا ہےاس موقع پر ڈاکٹر شکیل روشن نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں صوبائی ڈائریکٹر طیب فرید جدون نے رئیس الجامعہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے یہ جنریٹر ایک اہم قدم ہے۔