• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کاچھاپہ، اسمگل شدہ ادویات برآمد، ملزم گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے کوئٹہ بلوچستان فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے کوئٹہ میں اسمگل شدہ ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ادویات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ کوئٹہ شہر میں اسمگل شدہ ادویات کی غیر قانونی طور پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا اور سمگل شدہ ادویات قبضے میں لے کر ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا انہوں نے بتایا کہ قبضے میں لی جانے والی ادویات ہمسایہ ممالک ایران اور بھارت سے ا سمگل کی گئی تھیں قبضے میں لی جانے والی ادویات کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے گرفتار ملزم کے خلاف ڈرگز ایکٹ 1976ء کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ سے مزید