• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کے 8 ہوائی اڈے آتش فشاں کی راکھ پھیلنے کے باعث بند

انڈونیشیا میں دارالحکومت جکارتا کے 2 ایئرپورٹس سمیت 8 ہوائی اڈے بند کردیے گئے ہیں۔

انڈونیشیا میں ایئرپورٹس کی بندش کا فیصلہ آج صبح سے آتش فشاں کی راکھ پھیلنے کے باعث کیا گیا۔

جاوا اور سماٹرا کے جزیروں کے درمیان واقع آتش فشاں پہاڑ Anak ‌Kra-ka-tau میں جمعہ کی رات ہونے والے دھماکوں کے بعد راکھ جکارتا اور گرد و نواح کے علاقوں میں پھیل گئی۔ 

اس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت پروازیں معطل کی گئیں اور ایک لاکھ 70 ہزار افراد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

اس آتش فشاں کی نگرانی کرنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید دھماکوں کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید