ریاض (شاہد نعیم) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کو خطے کے کئی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایرانی جارحیت پر گفتگو کی۔ یہ رابطے ایسے وقت میں کیے گئے ایران کی جانب سے خلیج کے کئی عرب ممالک کو میزائلوں کا نشانہ بنایا سعودی عرب نے خلیجی اور علاقائی ممالک کی خودمختاری کی ایرانی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔حملے خود مختاری کی صریح خلاف ورزی، سنگین نتائج برآمد ہونگے،او آئی سی نے بھی ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کی خودمختاری کی ’کھلی اور صریح‘ خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔