بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی میں لٹن داس بنگلادیش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو ہوں گے۔
بنگلادیشی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تسکین احمد اور ناہید رانا کی واپسی ہوئی ہے۔
بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 21 جون کو کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب بنگلادیش اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 28 جون سے ہرارے میں شروع ہوگا۔
ٹیسٹ اسکواڈ سے ناہید رانا، مہدی حسن میراز، شرف الاسلام اور تسکین احمد کو آرام دیا گیا ہے۔