چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے۔ یلو جرسی پہن کر فٹبال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے شائقین فٹبال کو لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم بلوا لیا۔
بلاول بھٹو نے ویڈیو بیان جاری کر کے کہا کہ لیاری اسٹیڈیم آئیں، بڑی اسکرین پر میچز انجوائے کریں۔
خیال رہے کہ فٹبال کا سب سے بڑا عالمی میلا آج رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا۔ میکسیکو سٹی میں ورلڈ کپ فٹبال کا افتتاحی میچ میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا اور اب سے کچھ دیر بعد فٹبال اسٹیڈیم میں میوزک کی جھنکار ہوگی۔
معروف پاپ اسٹار شکیرا اور برنا بوائے دلکش پرفارمنس سے شائقین کو جوش بڑھائیں گے، ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔